• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹلائٹ ٹاؤن میں دکانوں پرچھا پے قابلِ مذمت ہیں، ستارچشتی

کوئٹہ (آن لائن ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں تاجروں کی دکانوں پرچھاپوں اور بقول تاجروں کے رقومات لیجانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ،وفاقی حکومت ،وفاقی وزیرداخلہ، گورنربلوچستان و دیگر بالا حکام کسٹم کلکٹر کے دکانوں پر چھاپے کو رکوائیں اورتاجروں کو ہراساں کرنے کاسلسلہ بند کیا جائے حکومت سمگلنگ کے سامان کی روک تھام بارڈر پر کرے مارکیٹوں میں چھاپے اور دکانوں کی تالے توڑنا مجر مانہ فعل ہے ۔اسمگل کے سامان کے نام پرتاجروں کے لاکھوں روپے مالیت کے سامان کی لوٹ مار کسی صورت بر داشت نہیں۔ رات کی تاریکی میں دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھو ں روپے مالیت کا قیمتی سامان اٹھانے کا عمل امن و امان کی خرابی کا پیش خیمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور تاجر تنہاء نہیں جمعیت نظریات تاجروں کولاکھوں نقصان اور استحصال پر خاموش نہیں رہیں گے قانونی تجارت کواسمگلنگ کانام دیا جارہا ہے بارڈوں پر ٹیکس ادا کرنے کی باوجود دکانوں پر چھاپوں کا جواز اور قانونی تجارت کاراستہ روکنا کہاں کاانصاف ہے ۔
تازہ ترین