• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور: شوہر نے روٹھی بیوی کو منانے کے بہانے قتل کر دیا

پنجاب کے ضلع قصورمیں شوہر نے روٹھ کر میکے آنے والی بیوی کو منانے کے بہانے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

مقامی پولیس کے مطابق قصور کے علاقے جماعت پورہ میں شوہر نے روٹھ کر میکے آنے والی بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چاند اپنی بیوی ثانیہ کو منانے کے لیے سسرال میں کمرے میں لے گیا جہاں اس نے چھری نکال لی اور اس کے پے درپے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ واردات انجام دینے کے بعد ملزم موقع سے باآسانی فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین