• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس شمیم نقوی کی استعفیٰ سے متعلق وضاحت


سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ سے متعلق وضاحت بیان جاری کردیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آج میں گورنر سندھ کے ہمراہ سکھر گیا تھا، وہاں تقریب کے دوران ہی استعفیٰ سے متعلق کالیں آنا شروع ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے استعفیٰ اخلاقی طور پر اسی وقت دے دیا تھا جس دن میں نے سوئی گیس کے حوالے سے بیان پر معافی مانگی تھی۔


اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ  میں نے سوئی گیس سے متعلق بیان پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا تھا، پارٹی قیادت سے معافی مانگی اور اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا جو پارٹی چیئرمین کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کا ورکر ہوں، پارٹی چیئرمین کی مرضی ہے کہ وہ میرا استعفیٰ منظور کریں یا نہ کریں۔

فردوس شمیم نقوی نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں گیس اور بجلی کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، شہریوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے اب ہمیں ڈیلیور کرنا ہے۔

تازہ ترین