• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ہراسگی کے ملزم کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر لڑکی نے خود کشی کرلی



لاہور میں ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر لڑکی نے خودکشی کرلی، اہلخانہ پولیس کو بتائے بغیر لڑکی کی میت سرگودھا لے گئے۔

خود کشی کرنے والی لڑکی کو 1122 نے اٹینڈ کیا تھا اور انہوں نے اہلخانہ سے لڑکی کو اسپتال لے جانے اور مقامی پولیس کو اطلاع دینے کا بھی کہا تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی لڑکی نے ملزم احمد علی نیازی کے خلاف 23 جولائی کو مقدمہ درج کروایا تھا۔ لیکن ملزم کے ساتھیوں نے اسے بلیک میل کرنا بند نہیں کیا، جس کے بعد لڑکی نے مایوس ہو کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔


پولیس کے مطابق انھوں نے 174 کے تحت رپورٹ درج کر لی تھی جبکہ ایف آئی اے نے 24 جولائی کو ملزم احمد علی نیاز ی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے 25 جولائی کو اسے جیل بھیج دیا۔ لیکن ملزم کے ساتھیوں کی جانب سے بلیک میلنگ بند نہ ہونے پر لڑکی نے موت کو گلے لگالیا۔

مقامی پولیس نے بھی حقائق جاننے کی زحمت نہ کی اور پراسرار موت کی وجہ سامنے نہ لا سکی۔

تازہ ترین