لاہور (جنگ نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے طلال چودھری اور لیگی خاتون ایم این اے کے درمیان جھگڑا معاملے پر ٹویٹ میں کہا کہ طلال چودھری کا معزز خاتون ایم این اے کو ہراساں کرنا افسوسناک ہے،حکومت ایکشن لے گی اور غنڈہ گردی سے خاتون کی ہر صورت حفاظت کریگی۔فیصل آباد پولیس کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہئے اور معزز رکن اسمبلی کہ گھر پر سکیورٹی تعینات کریں اور قانونی کارروائی کریں۔