• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان میں خلل ڈالنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ،آر پی او

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے ضلعی امن کمیٹی راولپنڈی کے ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور انجمن تاجران کے وفد نے بھی شرکت کی۔ امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لیے شرکاء میٹنگ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میٹنگ میں سی پی او محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز رانا محمد شعیب، چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر بھی موجودتھے۔آر پی او نےکہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے لوگ کبھی بھی اپنے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہوسکتے۔ ہمیں تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام کو اپنے ملک وقوم کی بقاء و سلامتی کے لیے مل کر چلنا ہے۔سی پی او نےکہا کہ امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء اور انجمن تاجران کو ہمیشہ اپنے ساتھ لیکر چلیں گے۔ ہمیں اس پر امن فضاءکو قائم رکھنے کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ امن کمیٹی ممبران میں سید اظہار حسین شاہ بخاری،حافظ محمد اقبال رضوی، قاضی ظہور الہٰی،شوکت جعفری،سید چراغ الدین شاہ، قاری سیف اللہ سیفی،سید انعام الحق شاہ،سید مظلوم حسین شاہ،سید علی رضا زیدی،سید حسن اصغر اورانجمن تاجران کے وفد شاہد غفور پراچہ،شیخ محمد صدیق،ملک اعجاز اور رضوان غفور قریشی نے شرکت کی۔ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران ہماری فورس کا حصہ ہیں،کسی بھی ضلع میں امن کمیٹی کے ممبران کاامن و امان کے قیام میں کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
تازہ ترین