• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف 2 روپے نہ ہونے پر امیتابھ من پسند کام نہ کرسکے

ہندی سنیما کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے لیے کروڑوں روپے سے زیادہ دو روپے کی اہمیت ہے۔

حال ہی میں ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی میں انھوں نے اپنے بچن اور اس دوران اپنی غربت کا کھل کر اظہار کیا۔

شو کے ایک امیدوار نے جب بتایا کہ وہ اپنے بچپن میں 7 روپے کا اسنیکس بھی نہیں خرید سکتے تھے، تو اس پر امیتابھ نے اپنے بچپن کی روداد سنائی۔

ہندی سنیما کو پے درپے ہٹ فلمیں دینے والے بالی ووڈ کے شہنشاہ نے اپنے بچپن کی غربت کا ایک واقعہ سنایا۔

انھوں نے کہا کہ وہ اسکول کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونا چاہتے تھے جس کے لیے 2 روپے درکار تھے، تاہم وہ یہ کام اس وجہ سے نہیں کر سکے کیونکہ ان کے پاس اتنے پیسے بھی موجود نہیں تھے۔

امیتابھ نے بتایا کہ ان کی والدہ تیجی بچن نے انھیں یہ کہا کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔

ورسٹائل اداکار نے کہا کہ اس واقعے نے ہمیں اہم سبق سکھادیا تھا، اور ’یہ 2 روپے کی کیا اہمیت ہے، وہ آج ہمیں یاد آتا ہے۔‘

واضح رہے کہ معروف اداکار ٹی وی کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کے 12ویں سیزن کی بھی میزبانی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین