• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میراڈونا نے میچ کے دوران سپر ہیرو کا روپ دھار لیا

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا میدان میں سپر ہیرو بن گئے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن فٹبال کلب جمناسیا کے کوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے ڈیاگو میراڈونا فٹبال کے میچ کے دوران مخلتف انداز میں دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میراڈونا کاٹون کردار ’بز لائٹ ایئر‘ جیسے دکھائی دے رہے ہیں۔

ڈیاگو نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اپنے چہرے پر شیشے کا کور لگایا ہوا ہے۔

ارجنٹائن کے سابقہ کپتان کے چہرے پر لگا یہ کور بالکل بز لائٹ ایئر جیسا دکھائی دے رہا ہے۔

میراڈونا میچ سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ اسی دوران عملہ ان کے ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ میراڈونا کے ساتھ ان کے بیٹا بھی بیٹھا ہوا ہے اور اس نے بھی اپنے والد کی طرح حفاظتی اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں۔

میراڈونا کی ان ہی تصاویر کو لے کر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں کارٹون سپر ہیرو بز لائٹ ایئر سے تشبیہ دی۔


تازہ ترین