• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ضلع جنوبی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ


کراچی کے ضلع جنوبی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے اسمارٹ لاک ڈاون کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

حکمنامے کے مطابق ضلع جنوبی کے سول لائنز سب ڈویژن میں کریک وسٹا اپارٹمنٹ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

ارشاد سوڈھر کے مطابق ضلع جنوبی کے صدر سب ڈویژن میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں غیرضروری نقل و حرکت اور بغیر ماسک باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔

 ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شاہی خیبر شنواری ریسٹورنٹ سیل کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ کراچی کے مختلف اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی، ملیر اور غربی کے اضلاع میں 65 ہاٹ اسپاٹس کی شناخت کی گئی ہے جبکہ وسطی، شرقی اور کورنگی میں 722 گھروں میں کورونا کے کیسز موجود ہیں۔

کراچی کے چھ اضلاع میں کورونا کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق ضلع جنوبی کے 24 مقامات، ملیر کے 41 اور غربی کے صرف 2 مقامات کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے جبکہ کورنگی کے 39 گھر، وسطی میں 46 اور شرقی کے 637 گھروں کو بھی ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین