• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہلم کے جلوسوں میں کوروناوائرس ایس او پیز پر عمل یقینی بنایا جائے،راجہ بشارت

پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ چہلم کے جلوسوں اور عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کی تقریبات کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، سیکیورٹی کے حوالے سے آرمی اور رینجرز کے دستے بھی ضلعی انتظامیہ کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔

وزیرِقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن عامہ کا اجلاس ہوا جس میں چہلم کے جلوسوں اورعرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر قانون نےپنجاب میں قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئےہدایت کی کہ قتل، ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے واقعات روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔


ان کاکہناتھاکہ عوام کو تخفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں اسلحہ لے جانے پر پابندی یقینی بنائی جائے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور غیر قانونی قبضہ مافیاؤں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے جبکہ تمام آر پی اوز جرائم میں اضافہ روکتے ہوئے حکومتی رٹ اور عوام کا اعتماد بحال کریں۔

تازہ ترین