لاہور (نمائندہ جنگ) گجرپورہ موٹر وے پر خاتون سے ڈکیتی کے دوران زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم عابد 23 روز گزرنے کے باوجود پولیس گرفتار نہ کر سکی۔ پولیس نے ملزم عابد کے تمام رشتہ داروں کو اپنی حراست میں لے رکھا ہے اور متوقع جگہوں جہاں پر ملزم عابد آ سکتا ہے یا رابطہ کرسکتا ہے وہاں سول کپڑوں میں پولیس تعینات کر رکھی ہے۔ اب پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ حراست میں لئے گئے اس کے رشتہ داروں کو آئندہ چند دنوں میں چھوڑ دیا جائے، پولیس پہلے ہی چند افراد کو رہا کر چکی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہماری ٹیمیں مختلف جگہوں پر چوکس بیٹھی ہیں،ملزم ضرور پولیس کے ہاتھ آ جائے گا۔