اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کرنشر کیا گیا ہے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی اگر دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔