• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنزہ: 2 پولش کوہ پیما 5800 میٹر بلندی پر پھنس گئے


ہنزہ میں پولش کوہ پیما ٹیم کے 2 ممبران دھی پیک چوٹی پر پھنس گئے ہیں۔

پولش کوہ پیما 5ہزار 800 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں ریسکیو کرنے کےلیے امدادی ٹیم شمشال بیس کیمپ پہنچ گئی ہے۔


ریسکیو ٹیم ممبر شاہین بیگ نے کہا کہ پولش کوہ پیما کافی بلندی پر پھنسے تھے، جن میں سے ایک کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے پولش کوہ پیما کو بچانے کےلیے ریسکیو ٹیم کی کوشش جاری ہے۔

تازہ ترین