• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم اور چینی کی درآمد پر ٹیکسز چھوٹ کی منظوری


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے 1 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی اجلاس میں روس سے درآمدی گندم پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔


اجلاس میں 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق روس سے گندم گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر درآمد کی جائے گی۔

ای سی سی اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں 50 لاکھ ٹن گندم سرکاری ذخائر میں موجود ہے جبکہ 4 لاکھ 30 ہزار ٹن نجی شعبے کے ذریعے درآمد کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دسمبر 2020ء تک مزید 1 لاکھ 10 ہزار ٹن گندم درآمد کی جاسکے گی۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

یاد رہے کہ 2014 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان روس سے گندم درآمد کرے گا۔

تازہ ترین