• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینکنگ اسنوکر: سجاد کو دو سنچری بریک کے باجود بابر سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمد سجاد دو سنچری بریک کھیلنے کے باوجود این بی پی اسنوکر چیمپئن شپ میں بابر مسیح کے ہاتھوں شکست سے نہ بچ سکے، دونوں کے درمیان سخت مقابلہ جس میں بابر مسیح نے 4-3 سے فتح اپنے نام کی۔ نمبر چھ سیڈ مبشر رضا اور نمبر سات سیڈ نسیم اختر بھی شکست کھا گئے۔ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل ہفتے کو کھیلے جائیں گے جس کے بیسٹ آف نائن میں احسن جاوید کا مقابلہ محمد بلال سے، بابر مسیح کا حارث طاہر سے، احسن رمضان کا نسیم اختر سے، شاہد آفتاب کا آصف ٹوبہ سے، محمد سجاد کا مبشر رضا سے، محمد اعجاز کا شرجیل محمود سے اور محمد آصف کا مقابلہ ذوالفقار عبدالقادر سے ہوگا۔ این بی پی اسپورٹس کمپلکس میں جمعے کو کھیلے گئے لیگ رائونڈ کے آخری روز حمزہ اکبر نے سخت مقابلے کے بعد نسیم اختر کو 4-3سے، علی حمزہ نے جاوید انصاری کو، 4-3 اسجد اقبال نے محمد سلیم 4-1 سے، شیخ مدثر نے محمد علی کو 4-0 سے، آصف ٹوبہ نے محمد اجمل کو 4-0 سے، شاہد آفتاب نے محمد بلال کو 4-2 سے، احسن جاوید نے ذوالفقار عبدالقادر کو 4-2 سے شکست دی۔

تازہ ترین