پیرس(اے ایف پی، جنگ نیوز)کورونا وائرس کے بھار ت میں 82ہزار ، امریکا 43ہزارا ور برازیل میں 27ہزار نئے کیسز ریکارڈ،دنیا میں ہلاکتیں 10 لاکھ 24 ہزار سےتجاوز، یورپ ، مشرق وسطیٰ میں بھی کیسز بڑھنے لگے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا دنیا بھرمیں اب تک 10 لاکھ 24ہزار سے زائد مریضوں کی جان لے گیاہے جبکہ 3 کروڑ 43 لاکھ سے زائد افراد اب تک اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز دنیا بھرمیں سب سے زیادہ کیسز بھار ت میں 82 ہزار ، امریکا میں 43ہزارا ور برازیل میں 27 ہزار ریکارڈ کیے گئے جبکہ سب سے زیادہ اموات بھی بھارت میں 1,076،امریکا میں 726،برازیل میں 700ریکارڈ کی گئیں۔
گزشتہ ہفتے یورپ ، مشرق وسطیٰ اور امریکا میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیاجبکہ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا میں کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ اضافہ یورپ میں10 فیصد اور سب سے زیادہ کمی افریقہ میں 7فیصد ریکارڈ ہوئی۔