• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے زیادتی کیس، تحقیقات میں مدد دینے والا وقار الحسن رہا

لاہور(آئی این پی ) پولیس نے موٹر وے ریپ کیس کی تحقیقات میں مدد دینے والے وقار الحسن کو رہا کردیا۔ پولیس کے مطابق وقار کو 20 روز تک حراست میں رکھا گیا اور اس کا ڈی این اے بھی متاثرہ خاتون سے میچ نہیں ہوا۔ وقار الحسن سے ہونے والی تفتیش کی مدد سے ہی گرفتار ملزم شفقت تک پہنچے جب کہ کوئی کیس نہ ہونے کے باعث رہا کیا گیا ہے ۔ کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیےکوشش جاری ہے۔ 

تازہ ترین