پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 553 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 538 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 984 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 507 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 884 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 511 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار 593 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 37 ہزار 783 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 517 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 99 ہزار 665 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 238 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 908 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 260 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 713 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 183 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 323 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 146 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 816 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 88 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 2 ہزار 776 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 75 مریض وفات پا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 71 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 36 لاکھ 15 ہزار 244 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔