• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے کالجز میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ گئے ہیں، اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری میں کورونا وائرس کے 3 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وائس پرنسپل سمیت2 اساتذہ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد کالج سِیل کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی رینڈم سیمپلنگ جاری ہے، رینڈم ٹیسٹنگ کے دوران یہ کیس سامنے آئے ہیں۔


دوسری جانب کالج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں بھی کورونا وائرس کے 3 پازیٹو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

متاثرہ کالج کے حکام کے مطابق مذکورہ کالج کی آیا اور 2 طلبات کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

تازہ ترین