• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ اور اسد عمر سے MQM کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

وفاقی وزراء ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور محمد میاں سومرو بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔

ایم کیوایم پاکستان کے وفد میں وفاقی وزیر امین الحق، اراکینِ صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور کنور نوید جمیل شامل تھے۔

ملاقات میں صوبے میں وفاقی حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اسد عمر نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ کراچی پیکیج اور اس کے تحت صفائی ستھرائی، ٹرانسپورٹ اور فراہمی و نکاسیٔ آب کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔


اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی ہم سب کا ہے اور ملک کا معاشی مرکز ہے، شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات ہم سب کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

تازہ ترین