• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اداروں کو لڑانا چاہتی ہے، رانا ثناء اللّٰہ


لاہور میں ٹمپل روڈ پر شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف مسلم لیگ ن نے احتجاجی جلسہ کیا۔ جلسے میں ن لیگی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی اداروں کو لڑانا چاہتی ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب لاہور جاگتا ہے تو پنجاب جاگتا ہے، نظریہ ضرورت کو دفن کرنا ہوگا اور جمہوریت کو آئین کے مطابق چلانا ہوگا، نئے انتخابات ناگزیر ہیں۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ استعفے دینے بھی آتے ہیں اور منظور کرانے بھی آتے ہیں، حکمران ملک کو بی آر ٹی کی طرح چلا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے جلسے سے رانا مشہود، پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک، عطا تارڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جلسے کے دوران اسٹیج بیٹھ گیا، کارکن شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کیخلاف نعرےبازی کرتے رہے۔

تازہ ترین