گجرات(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو بخوبی علم ہے کونسا کارڈ کس وقت کھیلنا ہے، میاں نواز شریف نے اس مرتبہ ساری برائی کی جڑ کو پکڑ لیا ہے اور سب پر صورتحال واضح کر دی ہے لیکن اب عوام جاننا چاہتے ہیں کہ عمران خان کے دھرنوں کے پیچھے کون سی طاقتیں تھیں جو انہیں سپورٹ کررہی تھیں،گزشتہ روز ضلعی صدر و سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نوابزادہ طاہر الملک کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ 2018ء کے الیکشن میں کس نے جعلی لوگوں کو کامیاب کروایا۔ چیئرمین الیکشن کمیشن کو حالیہ تحریک میں اس کا ہر صورت اب جواب دینا ہوگا۔