• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی حیدرآباد میں آج گونگے بہروں کی ریلیاں ہیں، فاروق ستار

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کہتے ہیں کہ ساری جماعتیں آپس میں ملی ہوئی ہیں، کراچی حیدر آباد میں ریلیاں نکل رہی ہیں، ایک گونگے ہیں جو 4 سال سے بولے نہیں تو دوسرے بہرے ہیں۔

کراچی میں سینئر سیاستدان فاروق ستار نے سماجی تنظیم کی جانب سے کڈنی ہل پارک بہادر آباد میں شجر کاری مہم میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور میڈیا سے بات کی۔

فاروق ستار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کی باگ ڈور کسی نوجوان کے سپرد کرنے کی ضرورت ہے، ساری جماعتیں آپس میں ملی ہوئی ہیں، ان میں اس بات کی لڑائی ہے کہ 11 سو ارب کون ہڑپ کرے گا۔


فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان موسمی تبدیلی کا شکار ہونے والے ملکوں میں شامل ہے، اس کو بچانے کا اب دہرا چیلنج ہے، اس ملک کو بنانے کیلئے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ جلد کڈنی ہل پارک سے ایک ایسی ریلی نکلے گی جو سب کو بہا لے جائے گی۔

تازہ ترین