• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم نے حکومت کے ہوش اڑا دیے ہیں، مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ(پی ڈی ایم) نے حکومت کے ہوش اڑا دیے ہیں۔

ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت ملک مافیاز کے سپرد کرکے اپوزیشن کے پیچھے پڑگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سارے کام چھوڑ دیے ہیں اور وزراء اپوزیشن پر حملے کےلیے مامور کردیے گئے ہیں۔


پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت کے اطوار بتارہے ہیں کہ ان کے پاؤں اکھڑچکے ہیں، سلیکٹڈ عمران خان اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا اپنا پہلا جلسہ ملتوی کردیا ہے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ کھوکھر نے کہا تھا کہ حبیب جالب کا خواب پورا ہوگیا ہے، اب پنجاب بھی جاگ گیا ہے۔

تازہ ترین