• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد کا پہلا جلسہ ملتوی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت گرانے کے لیے بننے والے اپوزیشن اتحاد کا پہلا عوامی جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تحریک کے بڑی پارٹی جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے جلسہ ملتوی کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

پی ڈی ایم تحریک کا پہلا جلسہ 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونا تھا، جو اب پرانی تاریخ سے ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد 18 اکتوبر کو ہوگا۔


ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) نے 25 اکتوبر کو ہونے والا اپنا جلسہ بھی ملتوی کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم کی قیادت نے 29 ستمبر کے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کا آغاز کوئٹہ سے کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ پہلا جلسہ 11 اکتوبر کو ہوگا۔

تازہ ترین