کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کریگا، جلسے میں مسلم لیگ(ن) کے عہدیدار، کارکن ، کوئٹہ اور بلوچستان کے باشعور اور جمہوریت پسند عوام،مسلم لیگ(ن) کے خیرخواہ اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں میں چاہتا ہوں کہ کوئٹہ کے جلسے میں مسلم لیگ(ن) واضح نظر آئے ۔
یہ بات انہوں نے لندن سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
میاں نواز شریف نے اتوار کو دونوں رہنمائوں سے خصوصی طور پر رابطہ کر کے جلسے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہدایات دیں ۔
میاں نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کو پیغام دیا جائے کہ بلوچستان مسلم لیگ(ن) کا دوسرا گھر ہے۔