• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی


اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) حال میں تشکیل پانے والا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ جس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہیں ،کا پہلا جلسہ جو 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونا تھا ملتوی کردیا گیا ہے،جلسہ اب 18اکتوبرکوہوگا،بلاول بھٹو ،مریم نواز،فضل الرحمٰن خطاب کرینگے ،اسلام آباد میں اپوزیشن کے ذرائع کے مطابق اب یہ جلسہ 18 اکتوبر کو ہوگا،جس سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹواور جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے،11اکتوبر کے جلسے کا اعلان سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا تھا جلسے کی میزبانی جے یو آئی کریگی۔

تازہ ترین