• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے اپنا پہلا کورونا وائرس مثبت ٹیسٹ دنیا سے چھپایا

حال ہی میں کورونا وائرس کے شکار ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ پہلے ہی سے کورونا کے شکار تھے جسے انھوں نے دنیا سے چھپایا۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو آگاہ کیا اور احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوسرے ٹیسٹ سے قبل بھی امریکی صدر کا ایک کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جاچکا تھا جو مثبت آیا تھا۔


واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بارے میں خود امریکی صدر نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو آگاہ کیا۔

بعدازاں وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اور انکی اہلیہ کی طبیعت بہتر ہے، تاہم یہ دونوں افراد وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ کریں گے۔

ٹرمپ کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں بشمول روس اور چین کے صدور نے بھی ان کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین