پھول نگر(نامہ نگار)لمبے جاگیر کے رہائشی رانا دلشاد علی نے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ صدر میں درخواست جمع کرا دی ۔درخواست گزار نے تفصیلی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف کا خطاب ملکی مفاداور ریاستی اداروں کے خلاف تھا، عدالت نے انھیں علاج معالجے کے لئے ملک سے باھر جانے کی مشروط اجازت دی لیکن وہ لندن میں بیٹھ کر سوچی سمجھی سازش کے تحت ریاست پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں ۔ درخواست گزار کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر درخواست لینے سے انکاری تھا تاہم قائم مقام ڈی پی او کی مداخلت پر درخواست جمع کر لی گئی، درخواست گزار جنرل الیکشن 2018 میں تحریک لبیک کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ 140 سے امیدوار تھے۔