اسلام آباد(آئی ا ین پی ) وفاقی حکومت کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے نواز شریف کے وارنٹس کی تعمیل کے حوالے سے اہم دستاویزات موصول ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے وارنٹس کی تعمیل کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے وفاقی حکومت کو اہم دستاویزات موصول ہوگئی ہیں جنہیں تصدیق کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کرادیا گیا ہے۔
دستاویزات میں رائل میل کے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کی آن لائن رسیدیں شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا تھا کہ ملزم نوازشریف کو رائل میل کے ذریعے بھیجے گئے وارنٹس کی تصدیق کے لئے رائل میل کی مصدقہ آن لائن رسید آئندہ سماعت پر جمع کرائی جائے۔