امریکا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ نے 40 لاکھ ایکٹر تک کا رقبہ جلاکر خاکستر کردیا۔
یہ خوفناک آگ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں کئی روز قبل بھڑکی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں ایکٹرز تک پھیل چکی ہے۔
امریکا میں بھڑکنے والی آگ نے 30 سے زائد افراد کی جانیں لیں جبکہ ہزاروں مکینوں کو گھر سے بے گھر کردیا۔
حکام کی جانب سے اس خوفناک آگ کو لیک فائر کا نام دیا ہے جو کئی روز سے بھڑکی ہوئی ہے اور اب بھی فائر فائٹر حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔