• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبیعات کے نوبیل انعام 2020 کا اعلان کردیا گیا

خبرایجنسی کے مطابق طبیعات کے نوبیل انعام 2020 کا اعلان کردیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کا اپنی ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ طبیعات کا مشترکہ نوبیل انعام برطانیہ، جرمنی اور امریکی سائنسدانوں کو دیا گیا ہے، جن کے نام ’راجر پینروز، رین ہارڈ گینزیل اور اینڈریا گیز‘ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجر پینروز کو نوبیل انعام بلیک ہول کی تخلیق سے متعلق تحقیق پر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب رین ہارڈ اور اینڈریا کو کہکشاں کے مرکز میں بہت بڑی شے کی دریافت پر نوبیل انعام دیا گیا۔   

تازہ ترین