کراچی میں کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹ کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، شہر میں کورونا کے ہاٹ اسپاٹ کی تعداد 26 ہوگئی ہے، شہر قائد میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 2162 تک جاپہنچی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی کے 8، ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے 5-5، ضلع ملیر کے 4 علاقے ہاٹ اسپاٹس میں شامل ہیں۔
اسی طرح ضلع جنوبی اور غربی کے 2-2 علاقے کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹس میں شامل ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 2162 ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ فعال کیسز کے اہلخانہ اور رابطہ میں آنیوالے افراد کے بھی ٹیسٹس کیے جارہے ہیں۔