• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ حقیقت ہے یا نظر کا دھوکا؟ بادل پر بلی کی شبیہ سوشل میڈیا پر وائرل

اوپر دی گئی تصویر میں آپ کو بادل پر ایک بلی کی شبیہ نظر آرہی ہے، پہلی نظر میں ایسا دکھائی دے رہا ہے جیسے بلی بادلوں کا ہی حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس فریبِ نظر پر مبنی عکس کو ٹوئٹر پر ایک خاتون صارف نے شیئر کیا ہے۔

اس عکس میں بظاہر جو بلی نظر آرہی ہے، وہ دراصل ان خاتون کے گھر کی کھڑکی پر بیٹھی تھی جس کے پس منظر میں بادل تھے، خاتون نے اس بلی کی ایک تصویر بناکر اسے ٹوئٹر پر شیئر کردیا۔


لیکن بلی کی یہ تصویر تبدیل ہوکر کچھ اور طرح سے نظر آنے لگی ہے جیسے یہ بادل کا ہی حصہ ہو، سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہوگئی، جس کسی نے بھی اس تصویر کو دیکھا حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین