• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم عمران خان کے ظلم کا راج ختم کریگی ‘بلاول بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 18اکتوبر کو کراچی‘30 نومبرکوملتان اور27دسمبر کولاڑکانہ میں جلسےکی منظوری دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )ملک سے عمران خان کے ظلم کے راج کا خاتمہ کرے گی‘یہ بات انھوں نے بلاول ہائوس کراچی میں اپنی زیرزیرصدارت اجلاس میں پی ڈی ایم کے تحت ملک بھر میں احتجاجی تحریک کے حوالے سے جلسوں اور ریلیوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہی‘اجلاس میں پیپلزپارٹی نے اپنی میزبانی میں تین بڑے جلسوں کے حوالے سے شیڈول کوحتمی شکل دی‘بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس سے ملک میں ایک نئی عوامی مزاحمتی تحریک کی ابتدا ہوئی ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوام دشمن کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی اوریہ تحریک ملک سے عمران خان کے ظلم کے راج کا خاتمہ کرے گی۔

تازہ ترین