• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی کاپٹر کی نیچی پرواز سے 2 سائیکلسٹ زخمی


اٹلی میں ہونے والی گیرو ڈی اٹالیا Giro d'Italia سائیکلنگ چیمپئن شپ کے دوران ہیلی کاپٹر کی نیچی پرواز کے سبب دو سائیکلسٹ زخمی ہوگئے۔

اٹلی میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کے چوتھے مرحلے میں ہیلی کاپٹر کی نیچی پرواز کی وجہ سے سائیڈ میں لگے بیریئر اڑ کر سائیکلسٹ سے ٹکرا گئے جس کی وجہ سے ڈچ رائیڈر Etienne van Empel اور اٹلی کے Luca Wackermann زخمی ہوگئے۔


ڈچ رائیڈر حادثے میں معمولی زخمی ہوئے لیکن اٹلی کے رائیڈر کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔

ٹیم کوچ Andrea Citracca کا کہنا تھا کہ لوکا ویکرمین کی ناک کی ہڈی ٹوٹی ہے اور ان کو مختلف چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے وہ مزید ریس میں حصہ نہیں لیں گے۔

تازہ ترین