• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سیاسی افسر شاہی کے گاڈ فادر ہیں، علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی افسر شاہی کے’گاڈ فادر‘ ہیں، چوری کے مال پر بیٹھ کر پارسائی کا بگل بجانا نری منافقت ہے، عمران خان جیسا ’صادق و امین‘ قائد تنہا اس کرپٹ ٹولے سے برسرِ پیکار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کپاس کے پیداواری علاقے میں شوگر ملیں لگا کر نواز شریف نے کاٹن کی مجموعی پیداوار کو غیر معمولی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق انڈسٹریز کی تجوریوں میں اربوں روپے بھرے، وفاداروں کو اعلیٰ سرکاری نوکریوں سے نوازا، آؤٹ آف ٹرن ترقیاں دیں۔

اراکینِ پارلیمان کو نوکریوں کے کوٹے دیئے، ایل ڈی اے میں ہوشربا گھپلے کیئے، سیاسی وفاداروں پر قومی خزانے سے دولت نچھاور کی۔


وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوے کی دہائی میں وزارتِ عظمیٰ تک پہنچنے کیلئے نواز شریف نے بطور وزیرِ اعلیٰ اراکینِ پنجاب اسمبلی پر سرمائے کی بارش کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2018ء میں نون لیگ کے اقتدار کے خاتمے پر پاکستان دیوالیہ ہونے کی دہلیز پر تھا، قوم نے اب منافقوں، بددیانتوں اور خائنوں سے پیچھا چھڑانے کاعزم کر رکھا ہے۔

تازہ ترین