صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ علی زیدی قوم کو بے وقوف بنانا بند کردیں۔
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے بیان ناصر حسین نے ردعمل کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ یہ زمین آپ کی تھی تو آپ نے این او سی کیوں مانگا؟
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خط دوبارہ پڑھیں اور ایمانداری سے کام لیں، سندھ حکومت کے جواب میں یہ کہاں لکھا ہے کہ یہ زمین آپ کو دے دی۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ آپ کو صرف مقامی لوگوں کے فائدے کے لیے تعمیرات کی اجازت ہے، یہ زمین کسی نجی ادارے کو بھی دی جاسکتی ہے۔
اس سے قبل علی زیدی نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، سب دیکھ سکتے ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کتنی منافق ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ کی طرف سے جولائی 2020ء میں کیبنٹ ڈویژن کو لکھا گیا خط شیئر کیا تھا۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ بنڈل جزیرے کے معاملے پر کوئی غیر آئینی قدم نہیں اٹھایا، جزائر پورٹ اتھارٹی کی حدود میں آتے ہیں۔