• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم عمران خان


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگار کے بہت مواقع ہیں، پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنرمند بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں سیمینار کے آخری سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔

عمران خان نے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر سیمینار کرانے پر یونیورسٹی کی تعریف کی۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ہونے والے قومی سیمینار میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وفاقی وزیر فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

تازہ ترین