• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی تمام اپوزیشن پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم پر اکٹھی ہے، فضل الرحمان


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت دو سال کی کارکردگی پر نااہل اور نالائق ثابت ہوئی، پاکستان کی تمام اپوزیشن پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم پر اکٹھی ہے۔

جاتی امراء میں مولانا فضل الرحمان اور ن لیگی رہنمائوں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ساتھیوں کا مشکور ہوں جو آج مریم نواز کی دعوت پر تشریف لائے، آج پاکستان  کے عوام کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی تمام اپوزیشن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم پر مجتمع ہے۔


انہوں نے کہا کہ تاریخ کی بدترین دھاندلی سے وجود میں آئی حکومت 2 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر نااہل ثابت ہوئی، اس حکومت نے پاکستان کی معیشت کی عمارت کو زمیں بوس کردیا۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں تحریک کام کرے گی، ووٹرکو اس کی اپنی امانت واپس لوٹانا، اس کے لیے میرا اور مریم نوازکا کردارہوگا، جبکہ میں پریشان نہیں ہوں، پرعزم ہوں۔

تازہ ترین