• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون ٹو ون ملے، شیخ رشید


 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد  نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون ٹو ون ملاقات کرتے رہے ہیں، ایک دفعہ انکار کریں میں ہفتے کو تاریخ اور جگہ بتاؤں گا۔

 شیخ رشید احمد نے چیئرمین پی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے تو میں قومی سلامتی کونسل کا ممبر تھا، بلاول میں آپ کو جواب دے سکتا ہوں لیکن اخلاق کے دائرے سے باہر نہیں جاسکتا، جبکہ میں ان سے پیار کرتا ہوں، وہ میرا پیارا ہے اور بلاول سے پوچھیں میں نے اس کا کیا بگاڑا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں اس ’ش‘ میں نہیں ہوں جس کے 16 ہزار کے ملازمین سے اربوں روپے نکلے ہیں، نا یہ استعفیٰ دیں گے، نا دھرنا دیں گے، نا عدم اعتماد لائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج مہنگائی، بےروزگاری اس وجہ سے ہوئی ہے کہ چور ملک کا مال باہر  لےگئے، مولانا فضل الرحمان، بلاول سمیت سب آرمی چیف سے ملاقات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نہ استعفا دے گی نہ دھرنا دے گی اور نہ ہی تحریک عدم اعتماد لائے گی، اگر ہمت ہے تو دو استعفیٰ، ہم آج ہی الیکشن کرائیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی سندھ سےاستعفیٰ نہیں دے گی، فضل الرحمان کو منہ کی کھانا پڑے گی۔


شیخ رشید نے کہا کہ 36 سال سے زبیر کی کبھی قمر جاوید باجوہ سے ملاقات نہیں ہوئی، اسد عمر کے بیٹے کی تقریب میں جنرل ہمایوں کے ساتھ بیٹھا تھا، اسد عمر کے بیٹے کی تقریب میں آرمی چیف بھی تھے،7، 8 آدمی تھے، محمد زبیر بھی وہاں تھے، کسی نےانہیں نہیں کہا کہ تم آؤ۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ مریم صاحبہ! محمد زبیر نے ملاقات کا خود ٹائم لیا، محمد زبیر ایک ہفتےمیں دو بار ڈی جی آئی ایس آئی کی موجودگی میں آرمی چیف سے ملے اور آپ کا کیس لڑا۔

انہوں نے کہا کہ 10 ماہ تک مریم کا ٹوئٹر خاموش رہا، دس ماہ تک مریم کے ٹوئٹر کو سگنل نہیں ملا، ایک سال تک نواز شریف کا منہ بند رہا، کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ ایسے حالات بن جائیں شاید ہماری جان بچ جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کہا میں حکمرانی اور اقتدار چھوڑ سکتا ہوں لیکن نواز شریف اور شہباز شریف کو کبھی این آر او نہیں دوں گا، غلطی ہوگئی کہ نواز شریف باہر جانے میں کامیاب ہوگئے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے نہیں ملے، اب تو وہ بھی کہتے ہیں ہاں ملے ہیں، تمام لیڈر 16 کی رات 9 بج کر 20 منٹ سے 12 بج کر 30 منٹ تک آرمی چیف سے ملے، جبکہ فضل الرحمان نے بھی ون ٹو ون ملاقات کی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست کی قبر خود کھودی ہے، حکومت عمران خان کررہےہیں اور فوج کے تعاون سے کررہے ہیں۔

تازہ ترین