• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو ایسا الیکشن چاہیے جو ان کی مرضی کا ہو، شبلی فراز

وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مریم نواز ایسے ایشو اٹھا رہی ہیں جس میں عوام کا کوئی مفاد نہیں ہے، جبکہ مریم نواز کو ایسا الیکشن چاہیے جو ان کی مرضی کے مطابق ہو۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں جو معاشی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں پی ڈی ایم والے اس کو سبوتاژ کریں گے، پی ڈی ایم والے ہر وہ بات کر رہے ہیں جس سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو۔


شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سیاسی طور پر سائیڈ لائن پر چلے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز چاہتی ہیں کہ عوام ان کے چوری کے پیسوں کا دفاع کریں، جبکہ لیگی نائب صدر ہر وہ بات کر رہی ہیں جس سے بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ن لیگ کے جلسے میں پولیس چھاپے کا مجھے علم نہیں ہے۔

تازہ ترین