راولپنڈی (عاصم جاوید) کورونا کے دوبارہ منڈلاتے بادلوں کے باوجود حکمران جماعت تحریک انصاف کی لیاقت باغ میں منعقد ہونیوالی حلف برداری کی تقریب پر سیاسی و سماجی حلقے حیران رہ گئے، منتظمین کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف شمالی پنجاب تنظیم کے زیر اہتمام 10 اکتوبر کو لیاقت باغ میں منعقد ہونیوالی حلف برداری کی تقریب میں دس ہزار سے زائد پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کی شرکت متوقع ہے، اس جلسہ نما تقریب میں شمالی پنجاب کے تمام اضلاع ، تحصیلوں اور یونین کونسلوں کے عہدیدار حلف اٹھائیں گے۔