• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جراسک ورلڈ اوربیٹ مین کی کاسٹ کورونا وائرس کا شکار


ڈائنوسارز ایڈونچر فلم  جراسک ورلڈ ڈومینین اور بیٹ مین کے سیٹ پر کچھ افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنےکے بعد پروڈکشن  2ہفتے کے لیے معطل کردی گئی۔

 جراسک ورلڈ ڈومینین کے ڈائریکٹر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ متاثرہ افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آچکے ہیں لیکن سیفٹی پروٹوکولز کا خیال کرتے ہوئے ہم دوہفتے کا بریک لے رہے ہیں۔

ایک پروڈکشن اسٹاف میں کورونا وائرس مثبت آنےبعد فلم’’بیٹ مین‘‘کی تیاری بھی دو ہفتے کےلیے روک دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کاسٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص اداکار رابرٹ پیٹنسن ہیں۔

تازہ ترین