• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم تحریک کے لیے آج اہم مشاورت ہوگی، مریم اورنگزیب


ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک کے لیے آج اہم مشاورت ہوگی۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم تحریک کے لیے اجلاس دوپہر ڈھائی بجے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کےتمام ارکان اسمبلی اور سینیٹرز مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے، اس کے علاوہ پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس قائد محمد نواز شریف نے طلب کیا ہے، وہ اجلاس سے اہم پالیسی خطاب کریں گے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون ووٹ اور روٹی چور حکمرانوں سے عوام کی نجات کے اقدامات طے کرے گی۔ 

تازہ ترین