نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 83 پیسے مہنگی کر کے صارفین پر 12 ارب روپے کا بوجھ منتقل کر دیا۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نیپرا کی طرف سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اکتوبر کے بجلی بلوں میں یہ اضافہ وصول کریں۔
مذکورہ فیصلے کا اطلاق ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔
علاوہ ازیں کے-الیکٹرک کے صارفین پر بھی اس بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔