ویانا(اکرم باجوہ)وفاقی محکمہ صحت کے مطابق آسٹریا بھرمیں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1200سے زیادہ نئے انفیکشن ریکارڈ ہوئے ہیں۔ یہ ایک منفی ریکارڈ تھا۔آسٹریا میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے جیسا کہ جمعرات کو پتہ چلا ہے کہ نئے انفیکشن میں اتنا اضافہ ہوا ہے جتنا صرف ایک دن میں پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ ۔بیشتر نئے انفیکشن ویانا میں دوبارہ پائے گئے ہیں لہذا صرف وفاقی دارالحکومت میں ہی 535 تصدیق شدہ کورونا کیسز ہوئے ہیں یہ بھی ایک منفی ریکارڈ ہے۔اسٹریا بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور ابھی تک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 830کے اوپر ہوچکی ہے اور آسٹریا بھر کے ہسپتالوں میں 100کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔