وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 10615 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 339 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1457083 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اور صوبے میں اب تک 139910 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 182 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح اب تک 132559 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جبکہ آج کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح اب تک صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2543 ہوگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت 4808 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے4501 مریض گھروں اور 6 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 301 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 187 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اور اس وقت کورونا کے 23 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 339 کورونا کیسز میں 194 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع جنوبی 75، ضلع شرقی 70، ضلع وسطی 24، ضلع کورنگی 12، ضلع ملیر 8 اور ضلع غربی میں 5 کیسز ہیں۔
اسکے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع شہید بینظیرآباد 15، حیدرآباد 12، بدین 10، سجاول 9، سکھر 7، جامشورو اور لاڑکانہ 6-6، میرپورخاص اور ٹنڈوالہ یار 5-5 کیسز، قمبر اور مٹیاری 4-4، خیرپور، شکارپور اور عمرکوٹ 2-2 کیسز، گھوٹکی، کشمور اور نوشہروفیروز میں 1-1 کیس سامنے آیا ہے۔