• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تالاب سے نکلنے میں ننھے ہاتھی کو مشکلات کا سامنا


تھائی لینڈ کے ایک جنگل میں ننھے ہاتھی کو تالاب عبور کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

تھائی لینڈ کے جنگل میں ہاتھیوں کے غول کو چہل قدمی کے دوران اس وقت مشکل پیش آئی، جب ان کا ایک ننھا ساتھی تالاب عبور کرتے ہوئے اس میں گرگیا۔

ننھے ہاتھی کو تالاب میں گرا دیکھ کر اس کے باقی ساتھی بھی وہیں رک گئے اور اس کی مدد کرنے کی کوشش میں لگ گئے۔

بڑے ہاتھی نے تو اپنے ننھے ساتھی کو باہر نکالنے کے لیے اپنی سونڈ بھی پیش کردی، جس کے ذریعے اسے نکالنے کی کوشش میں لگا رہا۔

مسلسل جدوجہد کے بعد بالآخر  ننھا ہاتھی تالاب سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا اور پھر آخر ہاتھیوں نے اپنی منزل کی راہ لی۔

تازہ ترین