• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے پاک فوج سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پاک فوج سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، نواز شریف کو اس لیے مسئلہ ہے کہ آئی ایس آئی کو ان کی ہر چوری کا پتا ہے۔

انصاف لائرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں، اس لیے ان کی ہر آرمی چیف سے لڑائی ہوجاتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایس آئی کے جنرل ظہیر الاسلام کو پتا تھا کہ نواز شریف نے کتنا پیسا چوری کیا ہے، اسی لیے نواز شریف نے ڈی جی آئی ایس آئی کی استعفیٰ مانگنے والی بات خاموشی سے سنی۔

عمران خان نے اپوزیشن کی جانب جلسوں کے اعلان پر کہا کہ جتنے مرضی جلسے کرلیں اگر قانون توڑا تو جیل میں ہوں گے اور جیل وی آئی پی نہیں عام قیدیوں والی ہوگی۔


وزیر اعظم نے نواز شریف پر وار کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں بیٹھا شخص لوگوں سے کہہ رہا ہے کہ وہ اس کی چوری بچانے کے لیے باہر نکلیں، عوام چوری بچانے کے لیے نہیں نکلتے۔

عمران خان نے کہا کہ ڈاکوؤں کے اتحاد نے ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی میں حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مسئلہ جمہوریت نہیں، جمہوریت تو وہ خود ہیں، وہ سب سے زیادہ ووٹ لے کر آئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جس دن اپوزیشن کو این آر او ملا پاکستان کی تباہی ہوگی۔

تازہ ترین